Friday, May 17, 2024

شیخ رشید نے یکم فروری سے کلین اینڈ گرین ریلوے مہم کا اعلان کردیا

شیخ رشید نے یکم فروری سے کلین اینڈ گرین ریلوے مہم کا اعلان کردیا
January 28, 2019
لاہور  ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے یکم فروری سے کلین اینڈ گرین ریلوے مہم کا اعلان کردیا ۔  وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پورے مہینے میں عوام کو ٹرینوں اور پلیٹ فارمز پر ملوں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ یکم تا 28فروری ہم پاکستان ریلوے میں  کلین گرین ، خوش اخلاق ، وقت کی پابندی اور ٹکٹ کی خریداری  مہم شروع کر رہے ہیں  ، مہم کی نگرانی میں خود کروں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے وزارت ریلوے میں شکایت سیل بھی کھول دیا گیا ہے تا کہ عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کلین ، گرین ، خوش اخلاق  اور ٹکٹ کی خریداری  وقت کی پابندی کے ریلوے کو آگے لے کر چلیں ، پاکستان ریلوے آپ کی خدمت کی سروس ہے ۔ہم ٹرینوں، پلیٹ فارمز اور اسٹیشنز پر صفائی اور درخت لگائیں گئے۔ انہوں نے مزید کا کہ   وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق اپنی سروس کو بہتر کریں گے۔