Wednesday, May 8, 2024

شیخ رشید نے مہنگائی ،بجلی، گیس بلوں اور کرونا وائرس کوحکومت کیلئے خطرہ قرار دے دیا

شیخ رشید نے مہنگائی ،بجلی، گیس بلوں اور کرونا وائرس کوحکومت کیلئے خطرہ قرار دے دیا
January 30, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے مہنگائی ،بجلی، گیس بلوں اور کرونا وائرس کو حکومت کیلئے خطرہ قرار دے دیا ۔ پروگرام ہارڈ ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کرونا وائرس سے مہنگائی مزید بڑھے گی ۔ اس وقت سے ڈرنا چاہئے جب لوگ گوداموں پر چڑھ دوڑیں ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید بولے کوئی شک نہیں ریلوے میں کرپشن ہے۔ ہم نے ریلوے سے کرپشن ختم کرنے کی کوشش کی۔ ریلوے خسارے کی وجہ پنشن کے اخراجات ہیں ۔ ریلوے کا سارا سسٹم بدلے بغیر حالات ٹھیک نہیں ہو سکتی ۔ میرے دور کی آڈٹ رپورٹ ابھی نہیں آئی۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ ادوار کی آڈٹ رپورٹ پر طلب کیا تھا۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ سچ بولتی ہے کوئی بڑا افسر بڑے افسروں کو نہیں نکالتا۔ بڑے افسر ہی انکوائری کرتے ہیں ، وہی فیصلہ کرتے ہیں ۔ شیخ رشید بولے ریلوے میں پنشن کی وجہ سے خسارہ ہے، ہم نے تین ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے کر دی ہیں۔ پہلی بار فریٹ کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے جا رہے ہیں۔ 1861 کا ٹریک ہے ٹھیک کرنے کیلئے ایم ایل ون منصوبہ لا رہے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا سفارت خانوں کے لوگ بھی ٹرینوں پر سفر کرتے ہیں۔ بزرگوں، طلبہ، معذوروں اور صحافیوں کو کرائے میں ریلیف دیا۔ پانچ سالوں میں ریلوے خسارہ ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا ایم ایل ون منصوبہ ہی ریلوے کو بچا سکتا ہے۔ ایم ایل ون منصوبے کے تحت ٹریک، ٹرینیں ، سگنل ہر چیز نئی ہو گی۔ ایم ایل ون کے تحت تمام کراسنگ پوائنٹس ختم کر دیں گے۔