Friday, April 19, 2024

شیخ رشید نے لندن کو بھگوڑوں اور اشتہاریوں کی پناہ گاہ قرار دیدیا

شیخ رشید نے لندن کو بھگوڑوں اور اشتہاریوں کی پناہ گاہ قرار دیدیا
September 12, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید  نے لندن کو بھگوڑوں اور اشتہاریوں کی پناہ گاہ قراردے دیا، بولےشہباز شریف اور نواز شریف کے کیسز قانون کے مطابق ہیں،سانحہ موٹروے کی شدیدالفاظ میں مذمت بھی کی۔

وزیرریلوے شیخ رشیدنے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو تنقید کی پٹڑی پررکھ لیا ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن اور ش لیگ اس سال کے اختتام تک الگ ہوجائیں گی،ن لیگ  پتھرمارنے والی اورش لیگ سنگ تراش ہوگی ۔

سانحہ موٹروے کے بارے میں سوال پرشیخ رشید نے کہا موٹروے پر زیادتی کاسانحہ انسانیت کے ماتھے پرداغ ہے ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے  ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہفتہ وار  اجلاس کی صدارت  کی،اجلاس میں اے سی بزنس کلاس کے کرایوں میں10فیصد رعایت  دینےکا فیصلہ کیاگیا۔