Wednesday, May 8, 2024

شیخ رشید نے شہبازشریف اورفضل الرحمان کی ملاقات ناکام قرار دےدی

شیخ رشید نے شہبازشریف اورفضل الرحمان کی ملاقات ناکام قرار دےدی
August 26, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہبازشریف اورفضل الرحمان کی درمیان ہونے والی ملاقات ناکام قرار دے دی۔ کہا پہلی بارمذہبی جماعت کا سربراہ کہہ رہا ہے مجھے سیاسی لیڈروں پر اعتماد نہیں، پیشگوئی کی کہ شہباز اور حمزہ اندر جائیں گے۔  یکم ستمبر کو اہم فیصلے آنے والے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سیاسی منظر نامہ پیش کیا ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان گزشہ روز ہونے والی ملاقات کو ناکام قرار دے دیا کہا، اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس بہت دورہے، لوگ اپوزيشن کیلئے باہر نہیں نکلیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نوازشریف کو واپس لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی لیکن لگتا ہے کہ وہ واپس پاکستان نہیں آئیں گے  ۔ سینیٹ میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل منظور نہ ہونے پر وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو شکست نہیں ہوئی بلکہ اپوزیشن بے نقاب ہوگئی ہے، اپوزیشن کانیب ختم کرنے کے علاوہ کوئی اورمطالبہ نہیں، اپوزیشن کہتی ہے ہم سے ہاتھ پاؤں کے انگوٹھے لگوا لومگر نیب ختم کردو۔

کراچی کی صورتحال پر شیخ رشید نے کہا کراچی میں لوگ خون کے آنسو رو رہے ہیں، کراچی اور لاہور ڈوبا ہوا ہے، بزدار صاحب کا مشکور ہوں نالہ لئی کو ترجیح دی ۔

 وزیر ریلوے شیخ رشید احمد  نے  نالہ لئی کا دورہ بھی کیا ۔کہا الحمد اللہ  سیلابی صورت حال کا سامنا نہیں ہے۔ نالہ لئی کا بہاؤ ٹھیک ہے۔