Saturday, May 18, 2024

شیخ رشید نے دوسری فریٹ ٹرین کا افتتاح کر دیا

شیخ رشید نے دوسری فریٹ ٹرین کا افتتاح کر دیا
January 25, 2019
 کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر دوسری فریٹ ٹرین کا افتتاح کر دیا۔ فریٹ ٹرین کراچی سے لاہور تک چلائی جائے گی۔ افتتاحی تقریب میں بولے عمران خان کی حکومت میں ریلوےتیزی سےترقی کرے گا ،، پہلے ریلوے کی سمجھ نہیں تھی اب آگئی ہے ، ریلوے میں زیرو کرپشن ٹالرنس پر عمل کررہے ہیں تقریب سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ فروری کا مہینہ ٹرین میں گزار کر ریکارڈ بناوں گا۔ سڑک بنانا آسان، ریلوے میزائل بھی بنا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر کی پی پی قیادت پر بھی کڑی تنقید سامنے آئی۔ کہتے ہیں زرداری صاحب سسرال جائیں گے، تیاریاں کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے میں رکاوٹ برداشت نہیں۔ سندھ حکومت متاثرین کو متبادل دے۔ عمران خان کی قیادت میں ریلوے بہت ترقی کرے گا۔