Thursday, May 9, 2024

شیخ رشید نے حالات بگڑنے کی پیش گوئی کر دی

شیخ رشید نے حالات بگڑنے کی پیش گوئی کر دی
December 18, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے حالات بگڑنے کی پیش گوئی کر دی ، کہا کہ فوج کی جانب سے ایسا سخت بیان پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس مین پھانسی کی سزا  سنانے اور  اس پر  فوج  کے رد عمل پر  تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھاکہ  حالات خراب ہوتے دیکھ رہا ہوں ، ملک لوٹنے والوں کو کوئی نہیں  پوچھتا،جس شخص نے سیاچن اور کارگل میں فتح کے جھنڈے گاڑے اسے غدار قرار دیا گیا۔ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ فوج کی طرف سے ایسا سخت بیان نہیں دیکھا جو کل جاری ہوا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیر کی آزادی بھی قریب دیکھ رہا ہوں ، کشمیر کی آزادی کا پہلا قدم مودی نے ہی آرٹیکل 370میں رکھا ہے، آج بھارت میں مسلمان جاگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  سارا عالم اسلام ایک بحران سے گزر رہا ہے۔