Friday, April 26, 2024

شیخ رشید نے تحریک انصاف کے رائیونڈ جلسہ میں شرکت کا اعلان کر دیا

شیخ رشید نے تحریک انصاف کے رائیونڈ جلسہ میں شرکت کا اعلان کر دیا
September 11, 2016
راولپنڈی (92نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت چاہے ساری اپوزیشن ساتھ ملا لے رائیونڈ جلسہ نہیں روک سکتی۔ نوازشریف کو دوہزار سولہ میں گھر جانا ہی پڑےگا۔ انہوں نے تحریک انصاف کے رائیونڈ کے جلسہ میں شرکت کا اعلان بھی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی کے رائے ونڈ جلسہ میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت بڑی ریلی کے ساتھ راولپنڈی سے رائیونڈ جائیں گے۔ تحریک انصاف کے رائیونڈ جلسہ کی تاریخ کوئی بھی ہو ہر حال میں شرکت کرینگے۔ حکومت چاہے ساری اپوزیشن ساتھ ملالے رائیونڈ جلسہ نہیں روک سکتی۔ تحریک انصاف اتحادی ہے کپتان کا ساتھ بھی نہیں چھوڑ سکتا۔