Monday, September 16, 2024

شیخ رشید نے این اے 60 کے الیکشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

شیخ رشید نے این اے 60 کے الیکشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
July 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) شیخ رشید نے این اے 60 کے الیکشن سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ نے قانون کو مدںظر نہیں رکھا، حلقہ کا الیکشن کسی امیدوار کے انتقال پر ہی ملتوی ہو سکتا ہے، پہلا موقع ہے کہ عمر قید مجرم کے لیے الیکشن ملتوی ہوا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے عدالت سے الیکشن کمیشن کا نوٹی فیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے جرم کی سزا حلقے کے دوسرے امیدوار کو نہیں دی جا سکتی، شیڈول کے مطابق حلقہ 60 میں الیکشن کا حکم دیا جائے۔ شیخ رشید کی اپیل پر لاہور رجسٹری میں آج سماعت ہوگی جس پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ کہتے ہیں مدعی ادھر، کیس کی فائلیں ادھر، کیس لاہور کیسے لگ گیا، شیخ رشید لاہور روانگی کے لیے جہاز کا ٹکٹ نہ ملنے پر وکیل سردار عبدالرازق کے ہمراہ بذریعہ موٹروے ہی نکل کھڑے ہوئے۔