Monday, September 16, 2024

شیخ رشید نے اپوزیشن کو گرینڈ الائنس بنانےکی تجویز دیدی

شیخ رشید نے اپوزیشن کو گرینڈ الائنس بنانےکی تجویز دیدی
April 21, 2017
اسلام آباد(92نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے وزیر  اعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ساتھ ہی اپوزیشن کو گرینڈ الائنس بنانے کی تجویز بھی دے دی  اپنے مخصوص انداز میں حکومت  پر تنقید کے نشتر بھی برسائےہیں۔ تفصیلات کےمطابق  پاکستانی سیاست میں بھی پپو کی انٹری ڈال دی ہے ۔ سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید نے پانامہ فیصلے پر رد عمل  دیتے ہوئے کہا کہ دو مضمونوں میں فیل  تین میں سپلی آگئی پھر بھی کہتے ہیں پپو پاس ہو گیا۔ شیخ رشید نے  وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ  کرتے ہوئےاپوزیشن کو وزیراعظم کیخلاف گرینڈ الائنس بنانے کا مشورہ بھی دے دیا۔ پانامہ کے فیصلے کے بعد جہاں ایک طرف حکومتی کیمپ میں خوشی کے شادیانے بج رہے ہیں وہیں وزیر اعظم پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے اور اب تو اس ایشو میں پپو کا نام بھی آگیا ہے۔