Monday, May 20, 2024

شیخ رشید نے انتخابی اصلاحات بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

شیخ رشید نے انتخابی اصلاحات بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
October 4, 2017

اسلام آباد( 92 نیوز ) عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے انتخابی اصلاحات بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایک شخص کو بچانے کے لئے آئین کو مسخ کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات بل 2017 آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے منافی ہے۔ایک شخص کیلئے قانون نہیں بن سکتا۔ درخواست میں ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کی تنسیخ کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ نواز شریف نامی نااہل شخص کے پیچھے قانون کی دھجیاں بکھیردی گئیں۔ آئین میں ترامیم سوچی سمجھی سازش ہے۔ یہ سپریم کورٹ اور فوج کو پیغام ہے کہ وہ کسی کو نہیں مانتے ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس کوئی بندہ نہیں رہا ،ایسی ترمیم کریں کہ مرنے کے بعد بھی نوازشریف پارٹی کے صدر رہیں ۔