Thursday, April 18, 2024

شیخ رشید ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں افسران پر برس پڑے

شیخ رشید ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں افسران پر برس پڑے
July 18, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید ریلوے افسران پر برس پڑے ، ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے  اجلاس میں افسران سے کہا کہ  40ٹرینیں چل رہی ہیں، اس میں بھی حادثے ہو رہے ہیں، ٹرین حادثے پر مجھے جواب دینا پڑتا ہے، ریلوے افسران آپسی اختلافات ختم کر کے ٹرینیں چلائیں۔

وزیر ریلوے نے  فریٹ ویگن کے معاملے پر ایک ریلوے افسر کی سرزنش بھی کی ، ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد نے  نے کہا کہ  ریلوے افسران آپس کے اختلافات ختم کرکے ٹرینیں چلائیں ، سکھر ڈویژن  میں ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیوں نہیں ہوا ۔

شیخ رشید احمد نے  کوئٹہ سیکشن پر ایک اور ٹرین چلانے کے لئے تجاویز مانگ لیں  جبکہ فریٹ ویگن کی ایک کیٹیگری کے معاملے پر ایک ریلوے افسر کی سرزنش کر دی ۔

ان کاکہنا تھا کہ  میرا فوکس  اس وقت ایم ایل ون کے پراجیکٹ پر ہے، ریلوے کے حوالے سے عدالتوں میں چلنے والے کیسز کے متعلق ڈی جی لیگل نے وزیر ریلوے کو بریفنگ بھی دی ۔