Friday, April 26, 2024

  شیخ رشید بھی پشاور زلمی کے پرستار نکلے

   شیخ رشید بھی پشاور زلمی کے پرستار نکلے
March 4, 2017
راولپنڈی(92نیوز)پی ایس ایل کے فائنل کاشور پشاور زلمی کا بڑا سپورٹر آرہاہے لاہور، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے ٹرین کے ذریعے لاہور چل پڑے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا میچ ہےعوام کے ساتھ بیٹھ کر ہی دیکھوں گا۔دوران سفر شیخ رشید ٹرین میں بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتے رہے۔ تفصیلات کےمطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے رنگ بھی نرالے ہیں ۔ پی ایس ایل کے فائنل کو یادگار بنا دیا ۔ راولپنڈی سے چلے ٹرین میں جہاں بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں تو مزے دار کھانے بھی اُڑائے۔ کرکٹ کا میلہ دیکھنے شیخ رشید راولپنڈی سے ٹرین پکڑ کر لاہور چلےتو کہتے ہیں دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں شکست دینا چاہتے ہیں۔ شیخ رشید پشاور زلمی کو سپورٹ کررہے ہیں کہتے  ہیں اُنہوں  نے500والا ٹکٹ بھی لیا ہے اور 8 ہزار والا وہ عوام کے انکلوژر میں بیٹھ کرہی پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے۔ ادھرنائیٹی ٹو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  کل فیصلہ کروں گا کس انکلیوژر سے میچ دیکھنا ہے  فائنل کے حوالے سے عمران خان کی اپنی رائے ہے۔ شیخ رشید نے لاہور جانے سے پہلے حکمرانوں کوبھی آڑے ہاتھوں لیا کہنے لگے کہ نوازشریف اور شہبازشریف اپنا کریڈٹ خراب کررہے ہیں۔ آصف زرداری سے کہا ہے نوازشریف کی انشورنس پالیسی نہ بنیں۔ واضح کریں کہ چور کے ساتھ ہیں یا چوکیدار کے۔