Thursday, September 19, 2024

شیخ رشید احمد کی مولانا فضل الرحمان کو جشن آزادی میں شرکت کی دعوت

شیخ رشید احمد کی مولانا فضل الرحمان کو جشن آزادی میں شرکت کی دعوت
August 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھاتے ہی متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو جشن آزاد ی میں شرکت کی دعوت دے دی۔ 15 ویں قومی اسمبلی کے اجلاس میں بطور رکن حلف اٹھانے کے بعد شیخ رشید احمد اسمبلی سے باہر آئے اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی ۔ اس موقع پر انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو 14 اگست کے جشن میں شرکت کی دعوت دی اور ساتھ ہی انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ شیخ رشید نے کہا میں مولانا فضل الرحمان کو 14 اگست کی مبارکباد دیتا ہوں، اللہ نے آج مضبوط پاکستان دیا اور اداروں کو پہلے سے زیادہ عزت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج  لال حویلی میں آزادی کا جشن ہو گا، تمام غریبوں کو یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت میں شیخ رشید کی آواز غریبوں کی آواز ہوگی حرام کو اپنے اوپر حرام قرار دیں گے، جمہوریت کو آگے لے کر چلیں گے اور اپوزیشن کے آگے دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے۔