Tuesday, April 23, 2024

شیخ رشید احمد کا شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر تحفظات کا اظہار

شیخ رشید احمد کا شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر تحفظات کا اظہار
December 15, 2018
لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر تحفظات کا اظہار کر دیا اور کہا شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانا دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے کے مترادف ہے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید اپنے مخالفین پر خوب برسے۔ انہوں نے کہا اگر شہباز شریف دیانت دار ہے تو پھر ن لیگ میں کوئی بددیانت نہیں، وہ سات سال جیل میں رہے لیکن ان کا کسی نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول ویسے بھی دل کا جانی ہے۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن کبھی سابقہ خاتون اول اور انکی بیٹی  کے بارے میں کہا ہو تو معافی کا طلبگار ہوں۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 25 مارچ تک پانچ فریٹ ٹرینیں چلائیں گے۔ بغیر ٹکٹ کے سفر کرنے والے مسافروں کا محاسبہ کرنے کے لئے کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔