Friday, March 29, 2024

شہید کیپٹن عاقب جاوید فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقے بھیرہ میں سپرد خاک

شہید کیپٹن عاقب جاوید فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقے بھیرہ میں سپرد خاک
July 27, 2019
سرگودھا( 92 نیوز) شہید کیپٹن عاقب جاوید کو فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقے بھیرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ  میں عزیز و اقارب اور فوجی افسروں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کی ۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کی کارروائی میں مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہید کیپٹن عاقب جاوید کی نماز جنازہ مقامی قبرستان نو تھیں میں ادا کی گئی ، پاک فوج کی جانب سے نماز جنازہ میں بریگیڈئیر ظفر اور کمانڈنٹ کرنل سہیل اقبال سمیت  فوجی افسران و جوانوں نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں شہید کے عزیز اقارب ، دوست  اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہید کو فوجی اعزاز کیساتھ مٹی کے حوالے کیا گیا جب کہ اس موقع پر  سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے  ، : شہید کے آخری دیدار کیلئے اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔