Thursday, April 25, 2024

شہید پرنسپل طاہرہ قاضی نے سانحہ اے پی ایس میں کئی بچوں کی جان بچائی

شہید پرنسپل طاہرہ قاضی نے سانحہ اے پی ایس میں کئی بچوں کی جان بچائی
December 16, 2017

پشاور ( 92 نیوز ) 16 دسمبر 2014 ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا جب سفاک دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو ظلم وبربریت کا نشانہ بنایا ۔144 شہداء میں اسکول کی پرنسپل طاہرہ قاضی بھی شامل ہیں۔ جنہوں نے معصوم بچوں کی ماں کی طرح جان بچاتے بچاتے اپنی جان دے دی
پرنسپل طاہرہ قاضی نے نہ صرف بطور پرنسپل بلکہ ایک ماں ہونے کے ناطے سانحہ اے پی ایس کے دوران کئی ماؤں کے جگرگوشے بچائے۔ سانحہ کے وقت طاہرہ قاضی کے بیٹےکوماں کی فکرلاحق تھی لیکن اس ماں کو دوسری ماؤں کے جگر گوشوں کی فکر تھی ۔
شہید طاہرہ قاضی 20 برس آرمی پبلک سکول سے وابستہ تھیں ۔ ایک معلمہ اور پرنسپل کی حیثیت سے وہ ہمیشہ طلباء میں ہمیشہ مقبول رہیں لیکن بحیثیت والدہ بھی وہ آخری وقت میں سب ماؤں کے لیے مثال بن گئیں۔
ستارہ جرات پانے والی شہید طاہرہ قاضی کی جرات و بہادری کی داستان تین سال بعد بھی ہر خاص وعام کی زبان پرہے۔