Thursday, May 9, 2024

شہید ملت لیاقت علی خان کی 68 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

شہید ملت لیاقت علی خان کی 68 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
October 16, 2019
لاہور (92 نیوز) پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی 68 ویں برسی آج منائی جارہی ہے تاہم ان کے قتل کا معمہ آج تک حل نہ ہوسکا۔ قیام پاکستان میں لیاقت علی خان کا کردار اہمیت کا حامل تھا، برطانوی راج کی عبوری حکومت میں پہلے وزیر خزانہ منتخب ہوئے، 1948 میں قائداعظم محمد علی جناح کی وفات کےبعد پہلے وزیراعظم کے طور پر قوم کے نگہبان بنے۔ لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی میں اس وقت شہید کیا گیا، جب وہ اس وقت کے کمپنی باغ اور موجودہ لیاقت باغ میں جلسہ سے خطاب کیلئے ڈائس پر پہنچے۔ لیاقت علی خان کے قاتل کو پولیس نے موقع پر ہی گولیوں سے اڑادیا اور یوں قتل کا راز، راز ہی رہ گیا،انہیں 17 اکتوبر 1951 کو مزار قائد کے احاطے میں دفن کیا گیا۔