Thursday, April 25, 2024

شہید ملت روڈ پر دو انڈر پاسز بنانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

شہید ملت روڈ پر دو انڈر پاسز بنانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا
June 26, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت کا ایک اور منصوبہ تعطل کا شکار ہونے کا خدشہ ہے ، شہید ملت روڈ  پر دو انڈر پاسز بنانے کا منصوبہ چار ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ کھٹائی میں پڑ گیا،،فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث کام سست روی کا شکار ہوگیا۔ کراچی میں ٹریفک جام کے مسائل کو کسی حد تک کم کرنے کیلئے رواں سال مارچ میں شہید ملت روڈ  پر 80 کروڑ روپے کی لاگت سے بیک وقت دو انڈر پاسز  کی تعمیر کرنے کا کام شروع ہوا جسے 4 ماہ کی مدت میں  مکمل کیا جانا تھا مگر فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث اب  تک 50 فیصد کام بھی مکمل نہیں کیا جاسکا ہے ۔ منصوبے  کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر کراچی کے شہری بھی پی پی پی کی سندھ سرکار سے نالاں نظر آتے ہیں ۔ انڈر پاسز  کیلئے جاری کام میں تاخیر کے باعث جیل روڈ سے طارق روڈ، بہادرآباد اورشاہراہ فیصل آنے والوں راستوں اور بلوچ کالونی سے شہید ملتروڈ آنے راستوں پر بدترین  ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔