Friday, April 26, 2024

شہید لیفٹیننٹ ناصر خالد اور شہید نائیک محمدعمران فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

شہید لیفٹیننٹ ناصر خالد اور شہید نائیک محمدعمران فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
September 4, 2020
مظفرآباد (92 نیوز) شمالی وزیرستان میں شہید لیفٹیننٹ ناصر خالد سپردخاک کردیا گیا، مظفرآباد میں نماز جنازہ ادا گئی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھی شرکت کی، شہید نائیک محمدعمران کو فیصل آباد کے علاقے جھمرہ میں سپرد خاک کیا گیا، نمازِ جنازہ میں فوجی افسران اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ ناصر خالد کو فوجی اعزاز کے مظفرآباد میں ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی قبر پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ نماز جنازہ میں صدر آزادکشمیر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ شہید آزاد کشمیر کا قابلِ فخر سپوت تھا جس نے اپنی جان وطن عزیز پر قربان کر دی۔ آزاد کشمیر کے باشندے دفاع پاکستان کے لیے جب بھی ضرورت پڑی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے گریز نہیں کرینگے۔ کہا کہ آرمی چیف سے لیکر ایک سپاہی تک کو یقین دلاتا ہوں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہید لیفٹیننٹ ناصر خالد ، شہید نائیک محمدعمران ، فوجی اعزاز ، سپرد خاک ، مظفرآباد ، 92 نیوز ادھر شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے بہادر سپوت نائک محمد عمران کی نمازِ جنازہ جھمرہ کے نواحی علاقے رنگل ننگڑ میں ادا کی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ میں فوجی افسران اور علاقہ مکینوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ شہید نائک محمد عمران کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ نائیک محمد عمران دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے باپ تھے۔ شہید نائیک محمد عمران کے والد نے کہا بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، شہادت کا رتبہ نصیب سے ملتا ہے جو اللہ پاک نے میرے بیٹے کو دیا۔ آج بیٹے نے میرا سر فخر سے بلند کردیا۔