Tuesday, April 23, 2024

شہید لیفٹیننٹ خاوراور نائیک شہزاد کی نمازجنازہ ادا ،اعلیٰ فوجی قیادت کی شرکت

شہید لیفٹیننٹ خاوراور نائیک شہزاد کی نمازجنازہ ادا ،اعلیٰ فوجی قیادت کی شرکت
March 3, 2017
پشاور(92نیوز)بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لیفٹیننٹ  خاور اورنائیک شہزاد کی پشاور گیریژن میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نمازجنارہ میں کورکمانڈر پشاور سمیت اعلی فوجی اورسول افسران کی شرکت۔ ۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے جان کی قربانی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے لفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد کی نمازجنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ، کمانڈر آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل زاہد لطیف اور دیگر اعلی فوجی و سول افسران اورجوانوں نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کےمطابق شہدا ء کی میتیں ان کےآبائی علاقوں کو بھجوادی گئی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  نے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے جان کی قربانی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ ہماری زندگی اور خون پاکستان کے لئے ہے۔