Sunday, May 19, 2024

شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کو سپرد خاک کر دیاگیا

شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کو سپرد خاک کر دیاگیا
September 24, 2017

مری (92 نیوز ) شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کو سپرد خاک کردیاگیا۔

لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں گیہل میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا ،جی او سی مری میجر جنرل اظہر عباس ، سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی سمیت اعلی فوجی حکام اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاگیا جبکہ آرمی چیف کی جانب سے  شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے

اس موقع پر شہید کے کورس میٹس اور بچپن کے دوست بھی موجود تھے۔

 شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کو سندھ رجمنٹ کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے۔ سٹیشن کمانڈر مری بریگیڈیئر محمد ارشد نے بھی قبر پر پھول چڑھائے۔

 لیفٹیننٹ ارسلان عالم ہفتے کے روز دہشتگردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

تین بہنوں کے اکلوتے بھائی شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم وادی راجگال میں نو تعمیر شدہ پوسٹ پر آفیسر کمانڈنگ تھے۔