Thursday, April 25, 2024

شہید شوہر کی قربانی پر فخر ہے ، اہلیہ نعیم رشید

شہید شوہر کی قربانی پر فخر ہے ، اہلیہ نعیم رشید
March 20, 2019

کرائسٹ چرچ ( 92 نیوز ) سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید نعیم رشید کی  اہلیہ  کہتی ہیں کہ انہیں شوہر کی قربانی پر فخر ہے ، انہوں نے حملہ آور کے لئے دکھ کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ  حملہ آور کے دل میں نفرت تھی ،وہ ہماری طرح محبت محسوس نہیں کر سکتا۔

دکھ اور تکلیف ایک طرف  مگر کرائسٹ چرچ سانحے کے ہیرو شہید نعیم رشید کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی قربانی پر فخر کا اظہارکردیا ۔

ترک ٹی وی کو انٹرویو میں شہید نعیم کی اہلیہ عنبر کا کہناتھاکہ انکےشوہر اوربیٹےکےدل میں محبت تھی ، انہوں نےدوسروں کی زندگی بچانے کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔

انٹرویو کے دوران ان کا چھوٹا بیٹا بھی موجود تھا۔انہوں نے کہاکہ جو بھی حملہ آور نے کیااس کے باوجود وہ اسے معاف کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں نماز جمعہ کے موقع پر آسٹریلوی نژاد دہشتگرد نے فائرنگ کر کے 50 سےزائد افراد کو شہیدکردیا تھا،جس میں نعیم رشیداورطلحہ نعیم سمیت 9 پاکستانی بھی شامل تھے۔

ادھر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی عنبر کے بیانات کو خوب سراہا گیا ہے۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نعیم راشد شہید کی اہلیہ کے ان الفاظ سے عالم اسلام اور غیر اسلامی دنیا سب پر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان کی حقیقی قوت کا راز کھل جانا چاہئیے۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں نماز جمعہ کے موقع پر آسٹریلوی دہشت گرد نے فائرنگ کر کے 50 سے زائد افراد کو شہید کر دیا تھا جس میں نعیم رشید اور طلحہ نعیم سمیت 9 پاکستانی بھی شامل تھے۔