Friday, April 19, 2024

شہید راشد منہاس کی قبر پر ایئر وائس مارشل عباس گھمن کی حاضری ،فاتحہ خوانی

شہید راشد منہاس کی قبر پر ایئر وائس مارشل عباس گھمن کی حاضری ،فاتحہ خوانی
September 7, 2019
کراچی (92 نیوز) یوم فضائیہ پر پی اے ایف نے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ، شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی قبر پر ایئر وائس مارشل عباس گھمن نے حاضری دی  اور فاتحہ خوانی کی۔ ایئر وائس مارشل عباس گھمن نے شہید راشد منہاس کی قبر پر پھول بھی چڑھائے۔ پاک فضائیہ کے  دستے نے شہید کو سلامی بھی دی ۔اقبال کا شاہین راشد منہاس شہید صرف 20 سال کی عمر میں وطن عزیز کی خاطر جان قربان کر کے جرا ت و بہادری کی مثال بن گیا۔ شہید پائلٹ کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد ایئر وائس مارشل عباس گھمن کا کہنا تھا پاکستان ایئر فورس نے کئی گناہ مضبوط دشمن کو زمین پر لٹادیا تھا۔ انہوں نے کہا پلوامہ حملے کے بعد بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔ ایئر وائس مارشل عباس گھمن نے اس عزم کو ظاہر کیا کہ اگردشمن نے دوبارہ جنگ چھیڑی تو قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔