Sunday, September 8, 2024

شہید حامد حسین باچا خان یونیورسٹی کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے

شہید حامد حسین باچا خان یونیورسٹی کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے
January 20, 2016
پشاور (92نیوز) نرم دل انسان‘ ذہین طالب علم‘ محنتی استاد اور شفیق باپ۔ یہ سانحہ باچا خان یونیورسٹی میں شہید ہونے والے ڈاکٹر سید حامد حسین کی شخصیت کے چند پہلووں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے نوجوان ڈاکٹر سید حامد حسین شہید باچا خان یونیورسٹی کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں آرگانیک کسٹری میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔ سید حامد حسین انیس سو اکیاسی کو صوابی میں پید اہوئے ۔ ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول صوابی سے حاصل کی۔ انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے میڈیکینل آرگینک کیسٹریی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ علمی پیاس بجھانے کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے سید حامد حسین نے اپنی شعبے میں پی ایچ ڈیکی ڈگری برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل سے حاصل کی۔ سید حامد نے تعلیمی میدان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد تدریس کو اپنا پیشہ بنایا اور باچا خان یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری میں پڑھانا شروع کیا۔ شہادت سے پہلے جو ان کی اہم خوشی تھی وہ ان کے بیٹے کی سالگرہ تھی۔ دس روز پہلے سید حامد نے اپنے بیٹے کی تیسری سالگرہ کی تصاویر فیس بک پر دوستوں سے شیئر کیں۔ آج یہ سماجی اکاونٹ ہزاروں سو گواروں کی طرح خاموش ہے۔