Monday, September 16, 2024

شہید بینظیرآباد اسپتال میں مریضوں کو مضرصحت پانی دیئے جانیکا انکشاف

شہید بینظیرآباد اسپتال میں مریضوں کو مضرصحت پانی دیئے جانیکا انکشاف
July 30, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں فراہمی و نکاسی آب کمیشن کی کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ شہید بینظیرآباد اسپتال میں مریضوں کو دیا جانے والا پانی خطرناک اور بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہا ہے  ۔ واٹرکمیشن کے سربراہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوے ایم ایس سے کہا  مریض ٹھیک ہونے کے لئے اسپتال آتے ہیں، لیکن آپ لوگ ان کو دیگر امراض میں مبتلا کررہے ہو۔ جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں واٹرکمیشن کی کارروائی  کے دوران پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر کی رپورٹ کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق شہید بینظیرآباد اسپتال میں مریضوں کو دیا جانے والا پانی خطرناک قرار  ہے ، رپورٹ کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے کئی ماہ سے کوٹریج تبدیل نہیں کروائے  ۔ کمیشن سربراہ نے شہید بینظیرآباد اسپتال کے ایم ایس سے کہا کیا آپ نے30 کروڑ روپے آلودہ پانی پلانے کیلئے خرچ کئے ؟، آپ لوگوں کو مریضوں کا کوئی احساس نہیں ۔ کمیشن سربراہ نے کہا آپ کو بہت ڈھیل دے دی آپ لوگوں کیخلاف نیب، ایف آئی اے یا اینٹی کرپشن کو معاملہ بھیجنا چاہیے ۔ اندرون سندھ کے اسپتالوں میں سامان کے بلز میں غبن کا معاملہ بھی سامنے آیا ، کمیشن سربراہ کا کہنا تھا اسپتالوں کے نام پر کروڑوں روپے بٹورے جارہے ہیں  ، مارچ سے اب تک سارا حساب دینا ہوگا ۔ ایم ایس نے بتایا کہ سیکرٹری خزانہ کے کہنے پر ایڈوانس رقم جاری کی   ۔  کمیشن سربراہ نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت ایڈوانس رقم جاری کی ؟ ،  ہم جانتے ہیں اندرون سندھ کے اسپتالوں کی رقم کس کی جیبوں میں جارہی ہے  ،کیوں نہ سارا معاملہ نیب کو بھیج دیا جائے  ۔ جتنا پیسہ بٹورا اس کا 50 فیصد بھی لگاتے تو کچھ نظر آتا ۔