Friday, April 26, 2024

شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے قربانی دی ، بلاول بھٹو

شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے قربانی دی ، بلاول بھٹو
December 18, 2019
 لاہور (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے قربانی دی۔ رائے ونڈ میں کنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو نے حکمرانوں پر کڑی تنقید کی۔ بلاول بھٹو نے کہا بھارت سے آزادی اس لیے نہیں چھینی تھی کہ کسی عمران نیازی کے غلام بنیں۔ شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے قربانی دی، عوام کی آزادی کیلئے قربانی دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 2013ء کے الیکشن میں سب سے پہلے پیپلزپارٹی نے کہا تھا کہ یہ آر او الیکشن ہے۔ 2018ء میں بھی الیکشن نہیں سلیکشن کا سامنا کرنا پڑا۔ تب بھی سب سے پہلے پیپلزپارٹی نے اسمبلی کے فلور پر کہا تم الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ ہو۔ بلاول بھٹو نے کہا ہمارے ملک کی معیشت کسی امپائر یا کٹھ پتلی کی مرضی سے نہیں عوام کی مرضی سے چلے گی۔ وہ ایک خصوصی پیغام لے کر آئے ہیں۔ 27 دسمبر کو بینظیر شہید کی برسی لیاقت باغ راولپنڈی میں منائیں گے۔