Saturday, April 27, 2024

شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر کرپشن کیس میں گرفتار

شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر کرپشن کیس میں گرفتار
September 19, 2021 ویب ڈیسک

لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ میں شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر کرپشن کیس میں گرفتار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق انجینئر عبدالوحید منگی کو چالیس کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔ عبدالوحید منگی 2011 میں تعمیر ہونے والی شہید بینظیر بھٹومیڈیکل یونیورسٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر تھے۔ ملزم اس وقت بھی جامع بینظیر بھٹو میں بطور انجینئر کام کر رہا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کرپشن کیس میں دیگر ملزمان بھی نامزد ہیں۔ کیس میں تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔