Monday, May 20, 2024

شہید 142 بچوں کو تمغہ شجاعت‘ 2 اساتذہ کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا

شہید 142 بچوں کو تمغہ شجاعت‘ 2 اساتذہ کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا
December 16, 2015
پشاور (92نیوز) ننھی کلیوں پر درندوں کے حملے میں شہید 142 بچوں کو تمغہ شجاعت جبکہ دو اساتذہ کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ 111 سکولوں کو بھی شہداءکے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے اب تک 111 سکولوں اور 3 سڑکوں کو شہداءکے نام سے منسوب کر لیا ہے۔ شہداءکے142 لواحقین اور 118 زخمیوں کے خاندانوں میں شامل 855 افراد کو عمرے کرائے گئے۔ 15 خاندانوں کو امریکہ ، 41 کو ترکی ‘43 کو عمان اور 45 کو چین کے دورے کرائے گئے۔ سویلین شہداءکے لواحقین کو 26 کروڑ 60 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 3کروڑ 88 لاکھ روپے کے معاوضے ادا کئے گئے۔ 2 ٹیچرز کو ستارہ شجاعت اور 142 بچوں کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔ وفاقی حکومت نے اعزازات کے لئے 8کروڑ 68 لاکھ جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے 33 کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کئے۔ آرمی پبلک سکول میں شہداءکی ایک یاد گار تعمیر کی گئی ہے جبکہ ایک یاد گار آرکائیوز لائبریری میں بنائی جا رہی ہے۔ نوشہرہ اور چترال میں مجوزہ یونیورسٹیوں کو شہداءکے ناموں سے منسوب کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔