Thursday, April 18, 2024

شہنشاہِ قوال استاد نصرت فتح علی خان کو بچھڑے 24 برس بیت گئے

شہنشاہِ قوال استاد نصرت فتح علی خان کو بچھڑے 24 برس بیت گئے
August 16, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سر سنگیت کے بے تاج بادشاہ اور شہنشاہِ قوال استاد نصرت فتح علی خان کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے۔ ان کے گائے گیت اور قوالیاں آج بھی موسیقی کے افق پرجلملا رہی ہیں۔

قوالی کے شہنشاہ اور دنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے استاد نصرت فتح علی خان کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے، سُروں کے بے تاج بادشاہ نے جو بھی گایا، امر ہو گیا۔

استاد نصرت فتح علی کو فن قوالی پر خاص دسترس حاصل تھی، ان کی گائی ہوئی غزلیں اور گیت آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

استاد نصرت جھنگ بازار میں بابا لسوڑی شاہ دربار پر قوالیوں کا ریاض کیا کرتے،،انہوں نے بطور موسیقار بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،، ان کی گائیگی میں ایسا جادو تھا کہ اردو نہ سمجھنے کے باوجود غیر ملکی بھی ان کے پرستار بن گئے۔

استاد نصرت فتح علی خان 49 برس کی عمر میں گردوں کے عارضے میں مبتلا ہوئے، اور موسیقی کے افق کا یہ ستارہ16 اگست 1997ء کو غروب ہوگیا۔

استاد نصرت فتح علی دنیا سے تو پردہ کر گئے لیکن وہ اپنی انمول گائیکی کے باعث چاہنے والوں ک دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔