Friday, April 19, 2024

شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے بائیس برس بیت گئے

شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے بائیس برس بیت گئے
August 16, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے بائیس برس بیت گئے ۔ صوفی اور کلاسیکل موسیقی کے بے تاج بادشاہ نے اپنی شاندار آواز سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو مسحور کیا۔ فیصل آباد کے قوال گھرانے میں آنکھ کھولنے والے استاد نصرت فتح علی خاں  کو ہم سے بچھڑے 22 سال بیت گئے لیکن ان کا گایا کلام آج بھی کانوں میں رس گھول رہا ہے۔ استاد نصرت فتح علی کو فن قوالی پر خاص دسترس حاصل تھی۔ جھنگ بازار میں موجود بابا لسوڑی شاہ دربار پر وہ قوالیوں کا ریاض کیا کرتے تھے۔ استاد نصرت نے مغربی دھنوں اور مقامی موسیقی کے امتزاج سے صوفیانہ کلام کو مست کر دینے والا انداز بخشا۔ استاد نصرت فتح علی خان انچاس برس کی عمر میں گردوں کے عارضے میں مبتلا ہوئے اور موسیقی کے افق کا یہ ستارہ 16 اگست 1997 کو غروب ہو گیا۔ جھنگ روڈ پر استاد نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ ان کی ان مٹ یادوں کی طرح آج بھی پھولوں سے مہک رہی ہے۔