Friday, March 29, 2024

شہنشاہ غزل مہدی حسن کے 92 واں یوم پیدائش پر دنیا بھر سے پرستاروں کا خراج عقیدت

شہنشاہ غزل مہدی حسن کے 92 واں یوم پیدائش پر دنیا بھر سے پرستاروں کا خراج عقیدت
July 18, 2019
 لاہور (92 نیوز) شہنشاہ غزل مہدی حسن کے 92 واں یوم پیدائش پر دنیا بھر سے پرستاروں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ سانسوں کو سروں میں ڈھالنے کے ماہر مہدی حسن کی آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن کے مداح آج انکی 92ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ مہدی حسن نے جو گایا امر کر دیا۔ غزل گائیکی کا انکا منفرد انداز  کسی اور گلوکار کے حصے میں نہ آسکا۔ 18جولائی 1927 کو راجستھان میں پیدا ہونیوالے مہدی حسن نے فلموں کیلئے پلے بیک گلوکاری بھی کی۔ انکے گائے گانے آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ لاہور میں سجی ایک تقریب میں مہدی حسن کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر اداکارہ میرا اور عارف لوہار نے عظیم گلوکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مہدی حسن نے اپنے شاندار کیرئیر کے دوران 25 ہزار سے زائد غزلیں ، فلمی اور غیر فلمی گیت گائے ،جو انہیں مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔