Friday, April 26, 2024

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی آج 93 ویں سالگرہ

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی آج 93 ویں سالگرہ
July 20, 2020
لاہور (92 نیوز) شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم آج حیات ہوتے تو اپنی زندگی کی ترانوے بہاریں دیکھ چکے ہوتے۔ استاد مہدی حسن ہی تھے جن کے بارے میں کہا گیا کہ اُن کے گلے میں بھگوان بولتا ہے، انہوں نے انتھک محنت اور لگن سے فن غزل میں دنیا بھر میں اعلیٰ مقام بنایا۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن نے جو گایا امر کردیا، غزل گائیکی کا ان کا منفرد انداز کسی اور گلوکار کے حصے میں نہ آسکا۔ 18 جولائی 1927ء کو راجستھان میں پید اہونیوالے مہدی حسن نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور چچا استاد اسماعیل خان سے حاصل کی۔ 1947ء میں مہدی حسن اہل خانہ کے ساتھ ہجرت کر کے پاکستان چلے آئے۔ مہدی حسن نے اپنے شاندار کیرئیر کے دوران 25 ہزار سے زائد غزلیں، فلمی اورغیر فلمی گیت گائے۔ ان کے گائے گانے آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ کلاسیکل موسیقار استاد حامد علی خان نے استاد مہدی حسن کو شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ استاد مہدی حسن 13 جون سال 2012ء کو دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔