Friday, May 17, 2024

شہنشاہ ظرافت منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 43 برس بیت گئے ‏

شہنشاہ ظرافت منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 43 برس بیت گئے ‏
April 29, 2019
لاہور ( 92 نیوز) فلمی دنیا میں شہنشاہ ظرافت  کا خطاب پانے والے اداکار منور ظریف کو اپنے مداحوں سے بچھڑے  تینتالیس سال بیت گئے۔ اپنی نوعیت کے اکلوتے فنکار منور ظریف نے ہنسی کے ایسے گول گپے بانٹے کہ ظرافت اُس کی پہچان بن گئی ، منورظریف جب بھی پردہ سکرین پر نمودار ہوتے فلم بین ان کی اداکاری سے لوٹ پوٹ ہوجاتے۔ ان کی ہرفلم میں دیکھنے والوں کےلئے قہقہوں کا ایک خزانہ ہوتا تھا ، پندرہ برس کے فلمی کیرئر میں تین سو سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے والے شہنشاہ ظرافت  منورظریف پاکستان فلم انڈسٹری میں پہلے مزاحیہ اداکار تھے جو فلموں میں بطور ہیرو بھی جلوہ گر ہوئے ۔

کامیڈین ہیرو ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 56 برس بیت گئے

پچیس دسمبر 1940 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہونے والا یہ عظیم فنکار 35 سال کی عمر میں جگر کی بیماری کے باعث 29 اپریل 1976 کو اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کے اس جہان فانی سے کوچ کرگیا۔ منور ظریف کے بڑے بھائی محمد صدیق نے بھی فلمی دنیا میں خوب نمایا کمایا ، محمد صدیق   نے فلمی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد ان کے بھائی منور ظریف ، منیر ظریف ،رشید ظریف  اور مجید ظریف نے بھی اداکاری کے میدان میں جوہر دکھائے۔ محمد صدیق المعروف ظریف نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1950 میں فلم ہماری بستی سے کیا۔ ظریف نہ صرف اچھے اداکار بلکہ اچھی آواز کے مالک بھی تھےظریف نے فلم پاٹے خان میں پہلی بار گانا گایا اور پھر یکے بعد دیگرے بے شمار فلموں میں گاتے ہی چلے گئے ۔