Monday, September 16, 2024

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی سانسیں پھر اکھڑنے لگیں، ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی سانسیں پھر اکھڑنے لگیں، ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل
April 16, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) مسلسل چھے دہائیوں تک فلمی دنیا پر راج  کرنے والے برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اسپتال کیا گئے ان کے پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دلیپ کمار کو ناساز طبیعت پر اسپتال جانا پڑا جہاں ان کی حالت تشویشناک رہی لیکن بعد میں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دے دیا جس پر ان کے پرستاروں کی جان میں جان آئی۔ دلیپ کمار کا اصل نام  یوسف خان تھا مگر فلمی دنیا میں آکر وہ دلیپ کمار بن گئے۔ 1944 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا تو پھر پلٹ کر نہیں دیکھا۔ ان کی پہلی فلم جوار بھاٹا تھی۔ 1949 سے 1961 کا عرصہ ان کے کیریئر کا کامیاب ترین دور تھا۔ 1981 میں دلیپ کمار نے کیریکٹر ایکٹر کی حیثیت سے دوبارہ فلمی دنیا میں قدم رکھا اور شکتی، کرما، ودھاتا، مزدور، مشعل، سوداگر اور قلعہ جیسی فلموں میں کام کیا۔ قلعہ ان کے کیریئر کی آخری فلم  ثابت ہوئی۔ 1998 میں انہوں نے فلمی دنیا سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ دلیپ کمار بہترین اداکاری کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے اداکار ہیں۔ ان کے پرستاروں نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔