Tuesday, April 23, 2024

شہنشاہِ جذبات اداکار محمد علی کا آج 87 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

شہنشاہِ جذبات اداکار محمد علی کا آج 87 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے
April 19, 2018
لاہور (92 نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کے ہر دلعزیز اور شہنشاہِ جذبات کا خطاب پانے والے اداکار محمد علی المعروف ”بڑے بھیا“ کا 87 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے ۔ انیس اپریل 1931 کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہونے والے محمد علی کا گھرانہ مذہبی تھا ۔ قیام پاکستان کے بعد خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے پاکستان آئے اور گھر والوں کی شدید مخالفت کے باوجود فنی کیرئیر کا آغاز حیدر آباد ریڈیو سٹیشن سے بطور صدا کار کیا۔ شہنشاہِ جذبات محمد علی کو 1962 ء میں فضل حسین فضلی نے فلم ”چراغ جلتا رہا“ میں متعارف کروایا جس کا افتتاح مادر ملت فاطمہ جناح نے کیا تھا۔ محمد علی نے 1962ء سے 1983ء تک 450  سے زائد فلموں میں کام کیا۔ محمد علی نے نامور اداکارہ زیبا بیگم کے متعدد فلموں میں کام کیا جس پر بعد میں یہ فلمی جوڑی حقیقی زندگی میں بدل گئی ۔ محمد علی نے 1983میں فلم انڈسٹری کے حالات سے دلبر داشتہ ہو کر کنارہ کشی اختیار کرلی ۔ ان کی کیرئیر کی آخری فلم ”دم مست قلندر“ تھی۔ ادارکار محمد علی نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے ایک فاؤنڈیشن بھی بنائی اور 16 مارچ 2006 کو دنیا سے کوچ کر گئے  ۔