Monday, May 13, 2024

شہناز انصاری کے قتل سے متعلق ہوشربا انکشاف سامنے آگئے

شہناز انصاری کے قتل سے متعلق ہوشربا انکشاف سامنے آگئے
February 16, 2020
نوشہروفیروز (92 نیوز) رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کے حوالے سے ہوشربا انکشاف سامنے آگئے، تفتیشی حکام نےاہم شواہد اکٹھے کرلیے۔شہناز انصاری پر فائرنگ کرنیوالوں میں خاتون بھی شامل ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق شہناز انصاری دو روز سے دریاخان مری کےعلاقے میں تھیں، پولیس نے شہناز انصاری کو دریاخان مری کےعلاقےمیں جانے سےمنع کیا تھا۔ پولیس کو اطلاع دیئے بغیر شہناز انصاری وہاں گئیں۔ تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا کہ شہنازا نصاری کا ایک روز قبل اپنے بہنوئی کے خاندان سے تصفیہ ہوگیا تھا، وقوعہ کے روز شہناز انصاری کے حامیوں نے پہلے فائرنگ کی، گھر میں خواتین کے درمیان تکرار کے بعد معاملہ بڑھا۔ ادھر مرحومہ کے شوہر ڈاکٹر حمید انصاری نے کہا ہے کہ شہناز انصاری نے سکیورٹی کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا تھا، فائرنگ کے بعد بھی پولیس کی نفری نہیں بھیجی گئی، ایس ایس پی کے پاس بھی گئے لیکن سکیورٹی نہیں دی گئی۔