Friday, March 29, 2024

شہلا رشید کیخلاف بی جے پی حکومت نے پروپیگنڈا شروع کردیا

شہلا رشید کیخلاف بی جے پی حکومت نے پروپیگنڈا شروع کردیا
August 19, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر  کے مظلوم کشمیریوں کی چیخوں کو منظرعام پر کیوں لائیں، بھارت کی حکمران جماعت اور تنگ نظر میڈیا کشمیری سماجی رہنما کو نشانے پر لے آیا۔شہلا رشید کہتی ہیں بی جے پی کے نزدیک مقبوضہ کشمیر پر بات کرنے والا ہر شخص پاکستانی فنڈڈ ہے، بھارتی سپریم کورٹ میں شہلا رشید کے خلاف شکایت بھی درج کرادی گئی۔ شہلا رشید نے اپنے خلاف پروپیگنڈا مہم کا بھرپور جواب دے دیا، کہا کہ بی جے پی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی بات کرنے والا ہر شخص پاکستانی فنڈڈ ہے، عمر عبداللہ، شاہ فیصل، شہلارشید، غلام نبی آزاد کو پاکستان سے پیسے ملتے ہیں۔ شہلا رشید کا مزید کہنا ہے کہ بی جے پی انڈین میڈیا این ڈی ٹی وی، دی وائر پر بھی پاکستان سے فنڈ لینے کا الزام لگاتی ہے، سابق ایئروائس مارشل کپیل  کاک اور اداکارہ سوارا بشکر نے بھی چندہ لیا جبکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دکھانے والے بھارتی صحافی بھی پاکستانی ایجنٹ ہیں۔ شہلا  نے بی جے پی سے سوال کیا کہ آخرپاکستان کے پاس کل کتنے پیسے ہیں جو وہ یوں ہر ایک کو دیتا پھر رہا ہے۔ دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ کے وکیل الاکھ الوک نے شہلا رشید کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، جس میں بھارتی فوج اور حکومت کے خلاف ٹویٹس کرنے پر کشمیری سماجی رہنما کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔