Thursday, March 28, 2024

شہزادے اور شہزادی کی سیاست سے عوام کو کچھ نہیں ملنا، سراج الحق

شہزادے اور شہزادی کی سیاست سے عوام کو کچھ نہیں ملنا، سراج الحق
November 12, 2020
لاہور (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نائنٹی ٹونیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہزادے اور شہزادی کی سیاست سے عوام کو کچھ نہیں ملنا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں غریب آئے گا تو مسائل حل ہوں گے، یہ کون سی سیاست ہے،، ایک بھائی ن لیگ، دوسرا پی ٹی آئی میں ہے۔ امیر جماعت اسلامی بولے کہ حکمرانوں نے 22 کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کردی۔ قوم کو قبضہ گروپ سے نجات دلانے کے لیے میدان میں کھڑے ہیں۔