Wednesday, April 24, 2024

شہزادی کیرولین پرفارمنس دیکھنے ہوانا انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول پہنچ گئیں

شہزادی کیرولین پرفارمنس دیکھنے ہوانا انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول پہنچ گئیں
November 1, 2015
ہوانا (ویب ڈیسک) ہوانا کا انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول شروع ہو گیا ہے۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں موناکو کی شہزادی کیرولین بھی شریک ہیں اور دی مونٹے کارلو طائفے کی سنڈریلا پر پرفارمنس دیکھی۔ شہزادی کیرولین منگل کو ہوانا پہنچی تھیں جہاں انہوں نے کیوباکے بیلے ڈانسنگ کے نیشنل سکول فرنینڈو النسوکا دورہ کیا اور کیوبا کی معمر لیجنڈری بیلے ڈانسر الیشیا الونسو سے ملاقات کی اور مونتے کارلو طائفے کی سنڈریلا پر پرفارمنس دیکھی۔ مونتے کارلو طائفے کی ہوانا کے انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول میں یہ پہلی پرفارمنس ہے۔ سنڈریلا ٹروپے رواں ہفتے تین بار پرفارم کریگا۔ فرانس کے شہرہ آفاق شو دائریکٹر ژاں کرسٹوف میلوبھی طائفے کے ساتھ ہوانا آئے ہیں۔ میلے میں بائیس ممالک کے طائفے شریک ہیں اور اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔