Thursday, April 25, 2024

شہزادی ریما بنت بندربن سلطان امریکا میں سعودی عرب کی سفیر مقرر

شہزادی ریما بنت بندربن سلطان امریکا میں سعودی عرب کی سفیر مقرر
February 24, 2019
 ریاض (92 نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکا میں سعودی عرب کی سفیر مقرر کرنے کا شاہی فرمان جاری کر دیا۔ شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان اسپورٹس اتھارٹی میں خواتین کی ذمہ دار تھیں۔ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو اتنا بڑا منصب دیا گیا۔ سعودی ولی عہد  نے دوسرے فرمان میں شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزيز کو نائب وزیر دفاع مقرر کر دیا۔ شہزادہ خالد بن سلمان امریکا میں سعودی عرب کے سفیر تھے۔ ولی عہد نے سعودی عرب کے جنوبی بارڈر پر موجود فوجیوں کیلئے ایک مہینہ کی تنخواہ کے برابر بونس کا بھی فرمان جاری کر دیا۔