Friday, April 26, 2024

شہزادہ ہیری کی آسٹریلوی فوج کے ساتھ تربیت کی نئی تصاویرسامنے آگئیں

شہزادہ ہیری کی آسٹریلوی فوج کے ساتھ تربیت کی نئی تصاویرسامنے آگئیں
April 19, 2015
سڈنی(ویب ڈیسک) برطانیہ کے شہزادہ ہیری کی آسٹریلوی فوج  کے ساتھ تربیت کے دوران کی نئی  تصاویرسامنے آگئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوجی ساتھیوں میں کیپٹن ویلزکے نام سے مشہورشہزادہ ہیری کی نئی تصاویرمیں دکھایاگیا ہے کہ ہیری آسٹریلوی فوج کے بریگیڈون کے ساتھ روزمرہ کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ کسی تصویرمیں  شہزادی ہیری کو جسمانی تربیت کرتے دیکھاگیا ہے توکسی تصویرمیں ہیری عملی مشقیں کرتے نظرآئے۔ تصاویرمیں شہزادہ ہیری کو مغربی آسٹریلیا کے مقامی افرادسے بھی ملتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔