Wednesday, April 24, 2024

شہزادہ ہیری بھی پاکستانی حکومت کے اقدامات کے معترف نکلے

شہزادہ ہیری بھی پاکستانی حکومت کے اقدامات کے معترف نکلے
July 17, 2019
لندن ( 92 نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری بھی پاکستانی حکومت کے اقدامات کے معترف نکلے ، نوجوانوں کی تعمیر و ترقی میں پاکستان کو باضابطہ تعاون کی پیشکش کر دی، برطانوی شہزادے کی جانب سے یوتھ منسٹرز کانفرنس کا انعقاد  کیا گیا جس میں  پرنس ہیری کی خصوصی دعوت پرعثمان ڈار نے شرکت کی۔ برطانوی شہزادے کی جانب سے کامن ویلتھ ہیڈ کوارٹر لندن میں یوتھ منسٹرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں  پرنس ہیری کی خصوصی دعوت پر عثمان ڈار نے شرکت کی ، عثمان ڈار نے نوجوانوں کو کامیاب بنانے سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور وزیراعظم کے ویژن اور "کامیاب جوان" پروگرام سمیت یوتھ پالیسی پر بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر برطانوی شہزادے پرنس ہیری  نے کہا کہ  "کامیاب جوان" کی طرز کے پروگرام نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہیں، پاکستان چاہے تو پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل کے ذریعے بھرپور تعاون کے لئے تیار ہیں,ہم پاکستانی نوجوانوں کو روزگار ،  تعلیم اور فنی تربیت کی فراہمی میں مدد کے لئے تیار ہیں۔ اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان  میں پہلی دفعہ نوجوانوں پر مرکوز جامع یوتھ پالیسی بنا دی گئی ہے ،  وفاقی حکومت نے پہلی بار نوجوانوں کے لئے تاریخی بجٹ مقرر کیا ہے ، نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈکس میں پاکستان کی پوزیشن بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سابقہ حکومتوں کی عدم توجہ کے باعث نوجوانوں کو نظر اندار کیا گیا۔