Wednesday, May 1, 2024

شہزادہ ہیری اور میگھن ہمیشہ کیلئے ایک ہو گئے

شہزادہ ہیری اور میگھن ہمیشہ کیلئے ایک ہو گئے
May 7, 2019
لندن ( 92 نیوز ) پرنس ہیری اور اداکارہ میگھن ہمیشہ کیلئے ایک ہو گئے ،دلہا دلہن نے  ونڈسر کاسل میں ایجاب و قبول کئے ،تقریبات دیکھنے کیلئے ایک لاکھ سے زائد افراد جمع تھے جب کہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے ٹی وی اسکرینز پر مناظر دیکھے ، ڈیوڈ بیکھم،سرینا ولیمز،جارج کلونی اور پریانکا چوپڑا نے بھی شرکت  کی۔ شاہی خاندان  کیلئے ایک اور تاریخی دن  کے موقع پر شہزادی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے شہزادہ ہیری بھی  شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، پرنس  ہیری اور میگھن مرکل ایک ہوگئے ۔ ونڈسرمحل کے سینٹ جارج چیپل میں شادی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،شہزادہ ہیری اور میگھن نے ایجاب و قبول کیا،شہزادے نے اپنی دلہن کو انگوٹھی پہنائی  ۔شہزادہ ہیری نے میگھن مرکل سے مکالمہ کیا کہ آج آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں ،آپ کو بہت مس کرتارہاہوں ۔ شہزادہ ہیری کی عمر33میگھن مارکل  کی 36سال ہے، شادی کی تقریب میں رائل آکسٹرا نے شادی کیلئے ترتیب دی ہوئیں خصوصی دھنیں بجا کر سماں باندھ دیا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کی تصاویر جاری

لاکھوں افراد نے اپنے شہزادے کی شادی کی تقریب کو دیکھا ،ٹی وی پر بھی کروڑوں افراد نے شادی کی تقریب دیکھی۔ میگھن کے والد بیماری کے سبب اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت نہیں کر پائے  جس کی وجہ سے شہزادہ چارلس میگھن مرکل کو شادی کے چبوترے تک لے کر گئے ، جہاں دلہا اور دلہن مئ تا عمر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عہد کیا۔ شادی کی تقریبات کے مقامات کو سجانے کیلئے وائٹ گارڈن روز، پیونی اور فوکس گلوز کا استعمال کیا گیا ہے جو میگھن مرکل کیساتھ ساتھ شہزادی ڈیانا کے بھی پسندیدہ پھول رہےہیں۔ ونڈسر کیسل کے سینٹ جارج چیپل کو شاہی خاندان کے اس یادگار ایونٹ کیلئے چنا گیا تھا ، سب سے پہلے 1200  منتخب شہری اپنے مخصوص وقت میں آئے ، جنہیں بگھیوں کے ذریعے منزل مقصد تک پہنچایا گیا ۔ گیارہ بج کر بیس منٹ پر شاہی خاندان کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا ، شہزادہ چارلس، انکی اہلیہ کامیلا، شہزادی کیٹ اور ان کے بچے جارج اور شارلٹ کے علاوہ شہزادی این اور شہزادہ ایڈورڈ بھی شاہی مہمانوں میں شامل تھے ۔ شہزادہ ہیری اپنے بڑے بھائی ولیم کے ہمراہ چرچ پہنچے،جودلہا کے بیسٹ مین بھی تھے ، ملکہ الزبتھ اپنے شوہر پرنس فلپ کے ہمراہ شادی میں شرکت کرنے کیلئے چرچ پہنچیں۔ سب سے آخر میں دلہن میگھن مرکل کی آمد ہوئی ، جو سیاہ رنگ کی گاڑی پر سوار تھیں ، خوبصورت سفید لباس پہنے دلہن اکیلے ہی چرچ کے اندر گئیں ۔ شادی کی رسومات آرچ بشپ کنٹربری جسٹن ویلبی نے سرانجام دیں ، جن کے سامنے ہیری اور میگھن نے تاعمر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عہد کیا ۔ شادی کے بعد دلہا دلہن کو ایک بگھی کے ذریعے ونڈسرکیسل کی سیر کرائی گئی ، اس روٹ پر سڑک کے دونوں جانب دس ہزار سے زائد افراد نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دینے کیلئے جمع تھے ، جنہوں نے ان کی جانب پھول بھی پھینکے۔