Thursday, May 9, 2024

شہزادہ ہیری اور میگھن کا شاہی خاندان کے سینئر افراد ہونے کی حیثیت چھوڑنے کا اعلان

شہزادہ ہیری اور میگھن کا شاہی خاندان کے سینئر افراد ہونے کی حیثیت چھوڑنے کا اعلان
January 9, 2020
لندن ( 92 نیوز) شہزادہ ہیری اور انکی بیوی میگھن کا شاہی خاندان کے سینئر افراد ہونے کی حیثیت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ، بکنگھم پیلس نے  مایوسی کا اظہار کردیا۔ ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر لکھا کہ وہ برطانوی شاہی فیملی کے سینئر ممبرز کی حیثیت سے دستبردار ہو جائیں گے اور اپنی مالی خود مختاری کیلئے منصوبہ بندی کریں گے۔ ہیری اور میگھن نے لکھا کہ کئی ماہ کی سوچ وبچار کے بعد انہوں نے اس سال اپنا رول بدلنے کا فیصلہ کیا اور واضح کیا کہ وہ ملکہ برطانیہ کے حوالے سے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے برطانیہ اور شمالی امریکا میں وقت گذارنے کے حوالے سے بھی اپنے ارادے سے آگاہ کیا۔ شاہی خاندان کے  افراد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن نے اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا تھا اور بکنگھم پیلس کو انکے اس فیصلے پر افسوس ہے۔