Tuesday, April 23, 2024

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش
June 7, 2021

لندن (92 نیوز) برطانوی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ 

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی بیٹی کا نام پر دادی ملکہ برطانیہ اور دادی ڈیانا کے نام پر رکھا گیا ہے۔

ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کے پریس سیکرٹری کی جانب سے جاری بیان کےمطابق انتہائی خوشی کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہیری اور میگھن کے ہاں 4 جون کو کیلی فورنیا میں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے جسے للی بیٹ للی ڈیانا ماونٹ بیٹن ونڈسر کا نام دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ماں بیٹی دونوں خیریت سے ہیں۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد ہیری اور میگھن کے بچوں کی تعداد دو ہوگئی ہے ،ان کے پہلے بیٹے آرچی کی پیدائش مئی 2019 میں ہوئی تھی۔ نومولود شہزادی تخت پر براجمانی کی فہرست میں آٹھویں نمبرپرہیں جب کہ ملکہ برطانیہ کی دسویں پڑپوتی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم بورس جانسن نے شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی ہے۔