Friday, May 3, 2024

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کی تصاویر جاری

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کی تصاویر جاری
May 22, 2018
لندن (92 نیوز) برطانوی شاہی خاندان نے ہفتہ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کی تصاویر جاری کر دیں۔ انیس مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھنے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی دلہنیا کی شادی کی باتیں اب بھی زبان زد عام ہیں۔ برطانوی شاہی خاندان بھی شاہی جوڑے کے مداحوں کی خوشیوں کا خوب خیال رکھے ہوئے ہے، اسی لئے نوبیاہتا جوڑے کی شادی کی کچھ تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں۔ ایک تصویر میں ڈچز آف سسکس میگھن مارکل ننھی شہزادی شارلٹ اور شہزادہ جارج سمیت شرارتی بچوں کی ٹولی کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں تو دوسری میں وہ شہزادہ ہیری کے ساتھ خصوصی پوز دے رہی ہیں۔ شاہی جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہیں۔