Friday, April 26, 2024

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا کنگسٹن پیلس کو خیرباد کہنے کا اعلان

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا کنگسٹن پیلس کو خیرباد کہنے کا اعلان
November 25, 2018
لندن (92 نیوز) ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسکس  شہزادہ ہیری اورمیگھن  مارکل نے کنگسٹن پیلس کوخیرباد کہنے کا اعلان کر دیا۔ دیورانی ، جیٹھانی کی لڑائی کی کہانیاں صرف پاکستان اور ہندوستان میں ہی نہیں مشہور۔ لندن کا شاہی محل  بھی  اس  لڑائی سے محفوظ نہیں۔ کنگسٹن پیلس کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے  اور اس کی وجہ کوئی اور نہیں  کیٹ اور میگھن کے درمیان سرد مہری ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق محل چھوڑنے کی وجہ کیٹ اورمیگھن کے تعلقات میں تناؤ ہے۔ نیا جوڑا فروگ مور کوٹیج میں شفٹ ہو گا جہاں جم اور یوگا سمیت تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ کیٹ اور میگھن کے مختلف مزاج دونوں بھائیوں کے تعلقات پر بھی اثرانداز ہورہے تھے۔ فروگمورکوٹیج میں شاہی جوڑے کی آمد کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ یہ دس کمروں کا گھر ہے جبکہ کنگسٹن پیلس میں  دونوں کے استعمال میں صرف دو کمرے تھے۔ کنگسٹن پیلس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی رہائش گاہ ہیری اور میگھن کی پسندیدہ جگہ ہے جبکہ دونوں کا دفتر محل ہی میں رہے گا۔