Thursday, March 28, 2024

شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مرکل نے سوشل میڈیا سے بھی ناطہ توڑ لیا

شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مرکل نے سوشل میڈیا سے بھی ناطہ توڑ لیا
January 11, 2021

لندن (92 نیوز) برطانوی شاہی خاندان سے راہیں جدا کرنیوالے جوڑے نے سوشل میڈیا سے بھی ناطہ توڑ لیا۔ شہزادہ ہیری اورانکی اہلیہ میگھن مرکل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دئیے۔

برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کے مطابق سابق شاہی جوڑے نے ذاتی، پیشہ وارانہ حیثیت میں سوشل میڈیا کا استعمال ترک کر دیا۔ وہ اپنی رفاہی تنظیم ’آرچویل‘ کیلئے بھی سوشل میڈیا استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

ہیری اور میگھن نے متعدد بار سوشل میڈیا پر برے برتاؤ کی شکایت کی تھی۔