Monday, September 16, 2024

شہزادہ ہیری افغانستان میں موجودگی کے دوران طالبان کے راکٹ حملے میں بال بال بچے  : ٹام پال کی کتاب میں انکشاف

شہزادہ ہیری افغانستان میں موجودگی کے دوران طالبان کے راکٹ حملے میں بال بال بچے  : ٹام پال کی کتاب میں انکشاف
February 4, 2016
لندن(ویب ڈیسک)برطانوی شہزادہ ہیری  افغانستان میں موجودگی کے دوران طالبان کے راکٹ حملے میں بال بال بچےخوش قسمتی سے حملے کے وقت شہزادہ ہیری کیمپ میں موجودنہیں تھے۔ تفصیلات کےمطابق برطانوی شہزادے کو افغان مشن کے دوران پیش آنے والے ایک حیرت انگیزواقعہ کاانکشاف ٹام پال نامی فوجی نےکر دیا ٹام پال نے اپنی کتاب میں انکشاف کیاہے کہ ایک روز وہ شہزادہ ہیری  اورکیپٹن رسل کے ہمراہ ڈائیربیس میں موجود شہزادہ ہیری کے کیمپ کے قریب ہی بیٹھے بات چیت میں مصروف تھے کہ اچانک ایک راکٹ برطانوی شہزادے کے کیمپ کے قریب عمارت سے جاٹکرایا۔ عمارت سے شہزادہ ہیری کے کیمپ کافاصلہ صرف ساٹھ میٹرتھا پال کاکہناہے کہ حملے پرشہزادہ ہیری  اورانہیں بہت زیادہ حیرانگی ہوئی کتاب میں یہ بھی انکشاف کیاگیاہے کہ شہزادہ ہیری جنگ زدہ علاقے کے بہت قریب رہائش پذیرتھے۔