Saturday, April 20, 2024

شہزادہ محمد بن سلمان کے چین کیساتھ 28ارب ڈالر کے 12تجارتی معاہدے

شہزادہ محمد بن سلمان کے چین کیساتھ 28ارب ڈالر کے 12تجارتی معاہدے
February 23, 2019
بیجنگ ( ویب ڈیسک) ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے مابین  28 ارب ڈالرز کے 12 باہمی  تجارتی معاہدے طے پا گئے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایشیائی ممالک کے دورے پر چین پہنچے جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران  28 اربڈالر کے  12 معاشی معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔ تجارت، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں ہونے والے ان معاشی معاہدوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی حجم میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 32 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ سعوی ولی عہد کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ سعودی عرب کے درمیان خوشگوار تعلقات طویل عرصے بعد ایک بار پھر ماضی کی طرح مستحکم اور خوشگوار ہوسکتے ہیں اور آج اس کے لیے بہترین موقع ہے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ سعودی عرب سے مستحکم تعلقات استوار ہو رہے ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک تعلقات روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ واضح رہے کہ سعوی ولی عہد محمد بن سلمان ایشیائی ممالک کے دورے پر سب سے پہلے پاکستان پہنچے تھے، بعد ازاں بھارت کے مختصر دورے کے بعد چین ان کی اگلی منزل تھی۔